جدید ترین چینی نژاد ایئر ڈیفنس سسٹم (HIMADS)پاک آرمی ایئر ڈیفنس کے حوالے کر دیا گیا

راولپنڈی(آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان چین اسٹریٹجک شراکت داری اور دفاعی تعاون خطے میں استحکام کا باعث ہے، ہائی ٹیک سسٹم کی شمولیت پاکستان کے ایئر ڈیفنس کو ابھرتے ہوئے خطرے کے منظر نامے میں ناقابل تسخیر بنا دے گی، پاک فضائیہ اور پاک فوج کے ایئر ڈیفنس کے مابین مثالی ربط نے ملک کی فضائی سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے،

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمی ایئر ڈیفنس سنٹر کراچی کا دورہ کیا، آرمی چیف نے آمد کے بعد یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، بعد ازاں ، آرمی چیف نے پاک آرمی ایئر ڈیفنس میں جدید ترین چینی نژاد (ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس سسٹم) HIMADSکیکمشننگ(حوالگی) کی، آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے آرمی چیف کو اسٹریٹجک ہتھیاروں کے نظام کے بارے میں بریفنگ دی، (HIMADS)کی شمولیت سے پاکستان کی فضائی سرحدوں کی موثر نگرانی کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہو گا،

یہ نظام مکمل طور پر ایک ڈیجیٹائزڈ سسٹم کے ساتھ مربوط ہے،(HIMADS) ایئر ڈیفنس سسٹم ،سنگل شاٹ کِل کے ساتھ 100کلومیٹر سے زائد کی حدود میں ہوائی جہاز وں، کروز میزائل سمیت متعدد فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق ، ایئر ڈیفنس سسٹم (HIMADS) کی آرمی ایئر ڈیفنس کے حوالے کرنے کے موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ہائی ٹیک سسٹم کی شمولیت پاکستان کے فضائی دفاع کو ابھرتے ہوئے خطرے کے منظر نامے میں ناقابل تسخیر بنا دے گی، مادر وطن کے دفاع میں ایئر ڈیفنس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فضائیہ اور پاک فوج کے ایئر ڈیفنس کے مابین مثالی ہم آہنگی ملک کے فضائی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیتی ہے۔ آرمی چیف نیکہا کہ پاکستان چین اسٹریٹجک شراکت داری اور دفاعی تعاون خطے میں استحکام کا باعث ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پرچین کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close