راولپنڈی (پی این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ایئرڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ کیا، چینی ساختہ ایچ کیو9پی کو آرمی ایئرڈیفنس میں شامل کیا گیا، آرمی چیف نے کہا کہ پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری خطے میں استحکام کا عنصر ہے،ہائی ٹیک سسٹم کی شمولیت سے درپیش خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ایئر ڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ کیا.
آرمی چیف نے چینی ساختہ ایچ کیو9پی کی آرمی ایئر ڈیفنس میں شمولیتی تقریب میں شرکت کی۔آرمی چیف کو کمانڈرایئر ڈیفنس نے ویپن سسٹم سے متعلق بریفنگ دی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہائی ٹیک سسٹم کی شمولیت سے درپیش خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی، ایئر ڈیفنس مجموعی دفاعی نظام میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے، ایئر فورس، آرمی ایئر ڈیفنس دفاع کیلئے مثالی کام کررہے ہیں، پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری خطے میں استحکام کا عنصر ہے، روایتی حربی صلاحیت مضبوط دفاع کی ضمانت دشمن کیلئے خطرے کی علامت ہے۔اس موقع پر آگاہ کیا گیا کہ آرمی چیف کی قیادت میں پاک فوج نے روایتی جنگی صلاحیت میں اضافہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جنگی صلاحیتوں میں اضافے پرخصوصی توجہ دی۔ پاکستان نے مختصرعرصے میں اپنی روایتی حربی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کیا۔
ایل وائی80 ویپن سسٹم ہو یا فتح ون گائیڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم، وی ٹی4 ٹینک ہو یا اے100راکٹ پاکستان خود انحصاری کیلئے کوشاں رہا۔ایچ کیو9 پی ویپن سسٹم 100کلومیٹر تک اپنے اہداف کو نشانہ بنا سکتا تھا، ایچ کیو9 پی آرمی ایئر ڈیفنس میں شامل کیا گیا ہے۔جہاز، کروز میزائل اور بی وی آر ہتھیاروں سمیت مختلف ٹارگٹس کو انگیج کرتا ہے۔ ایچ کیو9 پی 100کلو میٹرسے زائد رینج کوانگیج کرسکتا ہے۔ ایچ کیو9پی سے پاکستان کا فضائی دفاع مزید ناقابل تسخیر ہوگیا ہے۔ ایل وائی80 ریڈی ٹوفائر جنگی جہاز ہے۔ایل وائی 80ویپن سسٹم 12مارچ2017 کو پاک فوج میں شامل کیا گیا۔ ایل وائی80 کروزمیزائل اور یواے ویز کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتا ہے، 40 کلو میٹررینج کاویپن سسٹم 50 ہزارفٹ کی بلندی پر ہدف کو نشانہ بناتا ہے۔ ایل وائی بیک وقت6 ٹارگٹس کوانگیج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سسٹم میں کمانڈ وہیکل، سرویلنس وہیکل، گائیڈنس وہیکل، فائرنگ وہیکلز شامل ہے۔
رجمنٹ فارمیشنز کی تمام مینورزکو مؤثرایئر ڈیفنس فراہم کرتا ہے۔ اسی طرح اے100ایم ایل آر ایس4 جنوری2019 کو پاک فوج کا حصہ بنایا گیا، اے100راکٹ پاکستانی سائنسدانوں نے خود تیار کیا، 100کلومیٹر رینج کایہ راکٹ دشمن کی جنگ کیلئے تیاری کوروک سکتا ہے، فتح1 گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کاکامیاب تجربہ7 جنوری2021 کو کیا گیا، فتح1گائیڈڈ ملٹی لانچ رکٹ سسٹم پاکستان کا اپنا تیار زبردست اور کاری ہتھیار ہے، وی ٹی 4ٹینک12 اکتوبر2021 کو پاک فوج میں کمیشن کیا گیا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں