لاہور ائیرپورٹ پر طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار، تمام پروازوں کو روک دیا گیا، ہنگامی صورتحال

لاہور(پی این آئی )لاہور ائیرپورٹ پر طیارہ ٹیک آف کےدوران حادثے کا شکار، تمام پروازوں کو روک دیا گیا، ہنگامی صورتحال۔۔۔۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارگو طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے۔ ٹیک آف کے دوران کارگو طیارے کے تین ٹائر پھٹ گئے، پائلٹ نے ایمرجنسی بریک لگا کر طیارے کو روکا۔

کارگو طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے بعد تمام پروازوں کو روک دیا گیا ہے۔ امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close