ن لیگی رہنما محمد زبیر ممکنہ طور پر کہاں سے الیکشن لڑنے والے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی ) ن لیگ کے سینئر رہنما ملک پرویز کی وفات کے بعد قومی اسمبلی کی نشست این اے 133 خالی ہو گئی اور ضمنی انتخاب سے متعلق بات چیت بھی شروع ہوگئی ہے اور ٹکٹ حاصل کرنے کے امیدواروں کے نام آنے لگے ہیں ۔مسلم لیگ ن سیٹ ملک پرویز کے اہل خانہ میں رکھنے پر مشاورت ہو گی ، ملک پرویز کے گھر سے نام نہ آنے پر ٹکٹ کسی اور کو ملے گی۔

این اے 133 کے ٹکٹ کے امیدواروں میں پرویز رشید اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر بھی شامل ہو گئے ہیں جبکہ بیگم شائستہ پرویز کو جنرل سیٹ پر اسمبلی میں لائے جانے کا بھی امکان ہے ۔ان کے علاوہ ن لیگ کے مہر اشتیاق ، خواجہ حسان، حافظ نعمان اور مبشر جاوید بھی ٹکٹ کے خواہاں ہیں ، ن لیگ چند روز میں این اے 133 پر کمیٹی تشکیل دے گی اور ٹکٹ دینے کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ این اے 133 ملک پرویز کی وفات سے خالی ہوئی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close