وہ گاڑیاں جن کی رجسٹریشن فیس 1روپیہ مقرر کر دی گئی

پشاور(پی این آئی )وہ گاڑیاں جن کی رجسٹریشن فیس 1روپیہ مقرر کر دی گئی۔۔۔  صوبہ خیبر پختونخوا میں 1300 سے 2500 سی سی انجن کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپیہ مقرر کردی گئی ہے۔ محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ ایکسائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئندہ ماہ سے گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس صرف ایک روپیہ وصول کی جائے ۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آئندہ ماہ سے صوبے میں گاڑیوں کو یونیورسل نمبر پلیٹس کا اجرا کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں