گوجرہ (آئی این پی ) ملتان فیصل آباد موٹر وے(ایم 4)پر ایک لڑکی کو مبینہ طور پر کار میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ۔ گوجرہ تھانہ سٹی میں 18 سالہ لڑکی کو بوتیک پر نوکری کا جھانسہ دے کر بلانے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔شاہین اختر نامی خاتون کی مدعیت میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں حماد، رحمان اور لائبہ نامی 3 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے،
ایف آئی آر کے مطابق اس کی 18 سالہ بھانجی کو موبائل فون پر میسیج آیا کہ ایک بوتیک میں نوکری کے لیے اسے گوجرہ آنا ہوگا، جہاں اس کا انٹرویو لیا جائے گا۔ وہ بتائی گئی جگہ پر پہنچے تو لائبہ نامی عورت نے انہیں کہا کہ وہ لڑکی کو ہمارے ساتھ گاڑی پر بھیج دے، انٹرویو کے بعد وہ واپس اسے چھوڑ دیں گے۔ تینوں افراد لڑکی کو بذریعہ موٹر وے فیصل آباد لے گئے، راستے میں گاڑی میں ہی سوار 2 افراد نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، بعد ازاں ملزمان لڑکی کو گوجرہ انٹر چینج پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے جب کہ ڈی این اے کے نمونے بھی لے لئے گئے ہیں، مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں