مشکوک ٹرانزیکشن کیس، آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر، زرداری کے وکیل کو ترمیمی آرڈیننس کے پیچھے چھپنے کا موقع مل گیا

اسلام آباد(آئی این پی ) مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں صدر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کردی گئی ۔ جمعرات کو اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس کی سماعت کی، عدالتی حکم پر سابق صدر آصف علی زرداری بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کیس میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی الزام نہیں، ان کے موکل پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی،

نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد کیس نہیں بنتا، نئے نیب آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کی ہے، پہلے اس پر فیصلہ کیا جائے، جب تک درخواست پر فیصلہ نہیں ہوتا فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔عدالت نے نئے نیب آرڈیننس کی بنیاد پر آصف علی زرداری کی بریت کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں