جشن میلادالنبیؐ ۖکی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں، حکومت کی جانب سے جشن عید میلادالنبیؐ کے لیے خصوصی اقدامات

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان بھر میں جشن میلادالنبیؐ ۖکی تیاریاں عروج پرپہنچ گئی ہیں۔ ہرسال کی طرح اس بار بھی عیدمیلادالنبی ۖمذہبی جوش وخروش سے منایا جارہا ہے، ربیع الاول کے حوالے سے،گلیوں، بازاروں ،ہسپتالوں کی عمارتوں کو برقی قمقموں سے چراغاں کیاجا رہا ہےجبکہ گھروں پر سبز جھنڈے لگادیئے گئےہیں، مساجد اور مختلف مقامات پر سیرت النبیؐ اور ولادت رحمت اللعالمین ۖؐکے حوالہ سے تقریبات منعقد کی جارہیں جس میں مقررین سیرت النبی ۖکے حوالہ سے اظہار خیال کرتے ہیں اور 12ربیع الاول کو مرکزی جلوس کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں نعت خوانی اور حضور ۖ کی زندگی کے حوالہ سے علما کرام اظہار خیال کر تے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں جلوس میں شرینی تقسیم کرنے کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

اس بار بھی اس حوالہ سے تیاریاں جاری ہیں اور مسلمان اپنے نبی ۖکی آمد کو انتہائی جوش جذبہ اور مذہبی جوش و خروش سے منانے کا اہتمام کرتے ہیں۔ اس سال حکومت کی جانب سے بھی عید میلادالنبیؐ کے موقع پر خصوصی تقریبات کا ایک سلسلہ منعقد کیا جا رہا ہے ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close