لاہور (پی این آئی) گوجرہ میں موٹر وے ایم فور پر ملازمت کے جھانسے پر بلائی گئی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس واقعے کی تفصیل اس طرح سے ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی لڑکی کو بوتیک پر نوکری کا جھانسہ دے کر گوجرہ بلایا، موٹروے پر کار میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور لڑکی کو فیصل آباد انٹر چینج پر پھینک کر فرار ہوگئے۔مقامی پولیس نےاس وقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ گوجرہ کے قریب موٹر وے ایم فور پر کار میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے جبکہ 18 سالہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرالیا گیا ہے اور ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے۔واقعے کی ایف آئی آر متاثرہ لڑکی کی پھوپھی کی جانب سے درج کرائی گئی ہے۔متاثرہ لڑکی کی پھوپھی نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ان کی بھتیجی کے موبائل فون پر میسج آیا کہ گوجرہ میں انٹرویو ہے، وہاں پہنچے۔جبمتاثرہ لڑکی گوجرہ پہنچی تو ملزمان نے اس کو گاڑی میں بٹھالیا اور موٹر وے پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔آئی جی پنجاب نے گوجرہ موٹر وے پر کار میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب نے آر پی او فیصل آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ملزمان کی جلد گرفتاری اور سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں