پی ڈی ایم میں سب مفاد پرست جمع ہیں، ان کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے

کوئٹہ (آئی این پی ) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں سب مفاد پرست جمع ہیں، ان کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، پی ڈی ایم نے جو کھڈے ہمارے لیے کھودے ہیں خود انشا اللہ گر جائیں گے، ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ متحدہے اور پی ڈی ایم کی ہر سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اپنے ایک بیان میں میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ ہمیں پی ٹی آئی،اے این پی،ہزار ڈیموکریٹک،اے ین پی،جموری وطن پارٹی، جیسے اتحادیوں پر فخر ہے ، بہت جلد عوام کے سامنے پی ڈی ایم کی سازشوں اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے بے نقاب ہو جاے گے۔

میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مسترد شدہ ٹولا ہے اور چلی ہوئی کارتوس ہے، پی ڈی ایم کو عوام سے کوئی دلچسپی نہیں یہ ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں، مفاد پرستوں کے اس ٹولے نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے، عوام کی حمایت سے پی ڈی ایم کی ہر سازش ناکام رہی، وزیراعلی جام کمال خان کی شفاف سیاست کے سامنے یہ غیر فطری اتحاد کوئی حیثیت نہیں رکھتا، پی ڈی ایم میں شامل مفاد پرست ٹولے کی سمتیں مختلف اورمنزلیں جداہیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close