آئی ایس آئی کا سربراہ کون ہو گا؟ وزیراعظم کو بھیجی گئی سمری میں وہ نام شامل ہی نہیں جو میڈیا پر چل رہے ہیں؟ سلیم صافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹلی جنس(آئی ایس آئی) کے نئے سربراہ( ڈی جی) کے لئے جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو)سے میڈیا میں چلنے والی تین ناموں والی کوئی سمری وزیراعظم ہاؤس نہیں پہنچی تاہم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کےنام پراتفاق ہو چکاہے،نوٹیفکیشن میں تاخیر وزیراعظم کی فیس سیونگ کےلئے کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم ڈٹے رہے تو نوٹیفکیشن جاری ہونے میں مزید تین سے چار دن لگ سکتے ہیں ۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی کا نیا سربراہ وہی ہو گا جس نام کا اعلان چند روز قبل آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کیا گیا ہے ،یہ جو کچھ درمیان میں ہو رہا ہے وہ صرف عمران خان کی فیس سیونگ کے لئے کیا جا رہا ہے ،میرے ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو کی طرف سے میڈیا میں چلنے والے نام تجویز نہیں کئے گئے اور اس طرح کی کوئی سمری جی ایچ کیو سے نہیں آئی تاہم نئے ڈی جی کےنام پر اتفاق ہو گیا ہے لیکن وزیراعظم خود تین چار دن لگانا چاہتے ہیں ،بعض لوگ انہیں نصیحت بھی کر رہے ہیں کہ نام پر اتفاق کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے.

لیکن اگر وزیراعظم اپنی رائے پر ڈٹے رہے تو نوٹیفکیشن جاری ہونے میں تین چار دن لگ سکتے ہیں ،وزیراعظم نے نصیحت کرنے والے افراد کی بات مان لی تو فیصلہ کل بھی ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں