ہر نیا دن حکومت کی نااہلی کا ثبوت پیش کرتا ہے

لاہور(آئی این پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہر نیا دن پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کا ثبوت پیش کرتا ہے۔ بدھ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں پارلیمنٹ میں قائد حزبِ اختلاف شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہر نیا دن حکومت کی نااہلی کا ثبوت پیش کرتا ہے، پی ٹی آئی حکومت قومی معاملات کیانتظامی امورمیں بھی نااہل ثابت ہوئی۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملکی بدترین معیشت، ناقص حکمرانی، روپے کی قدر میں کمی اور عدم استحکام حکومت کی نااہلی کی واضح مثالیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں