اسلام آباد(آئی این پی)نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے فرد جرم عائد کرنے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی نے مقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے 14 اکتوبر کو فرد جرم عائد کرنے کا دن مقرر کیا ہے، ٹرائل کورٹ کے 6 اور 7 اکتوبر کے آرڈرز غیر قانونی ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار کو ابھی تک سی سی ٹی وی فوٹیج، فرانزک رپورٹ یا کوئی اور شواہد فراہم نہیں کیا گیا ہے، لہذا عدالت سے درخواست ہے کہ وہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 14 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں