ریٹائرڈ ججز کی دوبارہ تعیناتی آزاد عدلیہ کے بھی خلاف ہے، نیب آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں عبدالطیف قریشی نامی شخص نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نیب آرڈیننس کو چیلنج کردیا ہے، درخواست میں وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے سپریم کورٹ کے مختلف فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 8 اکتوبر 2021 کو وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا، ترمیمی آرڈیننس کی شقیں قانون سے مطابقت نہیں رکھتیں، کسی مخصوص شخص کے لئے آرڈیننس جاری ہونا خلاق قانون ہے، ریٹائرڈ ججز کی دوبارہ تعیناتی آزاد عدلیہ کے بھی خلاف ہے، اس لئے نیب ترمیمی آرڈیننس کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close