حکومت کا ملکی تاریخ کی سب سے بڑی 12ربیع الاول کی تقریب منانے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 12ربیع الاول کو پورے ملک میں شایانِ شان طریقے سے منایا جائیگا،اسلام آباد میں 12ربیع الاول کی تقریب ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہوگی۔بدھ کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت 12 ربیع الاول کی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا ء فواد احمد چوہدری، پیرنور الحق قادری، شفقت محمود، معاونینِ خصوصی شہباز گِل، عثمان ڈار، سینیٹر فیصل جاوید، رکنِ قومی اسمبلی عامر محمود کیانی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی،گورنر سندھ عمران اسماعیل، سینیٹر سیف اللہ نیازی اور ڈاکٹر عطا الرحمن نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کو 12 ربیع الاول کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ پورے ملک میں 12 ربیع الاول کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا۔انہو ں نے کہا کہ پورے ملک میں اس حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی،اسلام آباد میں 12 ربیع الاول کی تقریب ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close