نازیبا ویڈیوز بنا کر سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے والی حسینہ پکڑی گئی، موبائل سے اعلیٰ شخصیات کی درجنوں ویڈیوز برآمد

لاہور (پی این آئی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے نازیبا ویڈیوز کے ذریعے سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے والی حسینہ کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں چھاپہ مار کر حنا محمود نامی خاتون کو گرفتار کیا۔ خاتون پر الزام ہے کہ وہ نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے مختلف اداروں کے افسران کو بلیک میل کرتی تھی۔

اس کے خلاف وفاقی اداروں کے بعض افسران کی جانب سے ایف آئی اے کو کارروائی کیلئے درخواست دی گئی تھی۔ ملزمہ کے موبائل فون سے درجنوں نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close