میں تحریک انصاف سے الگ ہوا ہوں لیکن عمران خان اور بشریٰ بھابھی کی عزت کیلئے کھڑا رہوں گا، عامر لیاقت نے مریم نواز کو کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکنِ اسمبلی عامر لیاقت حسین نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت نے کہا ” مریم صاحبہ ہم نےآپ کے گھر کی عورتوں کو جو سیاست میں نہیں کچھ نہیں کہا، بشریٰ بھابھی ہماری ماں جیسی ہیں ، میں الگ ہواہوں لیکن خان صاحب اور بھابھی کی عزت کے لیے کھڑا ہوں ، وہ جادو ٹونہ کرتیں تو گھر سے بھاگنے والی پر اس کا زیادہ اثر ہوتا کہاں پاک پتن کی درویش اور کہاں جھوٹی جعلساز۔

“عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ ” وہ وظائف پڑھتی ہیں تم کرپشن کرتی ہو، وہ رحمان کا نام لیتی ہیں تم بے ایمان کی طرف دار، وہ ایک پارسا خاتون تم مستند جھوٹی، وہ راہ دکھاتی ہیں تم ہمیشہ بہکاتی ہو، وہ کردار کی کھری تم کیلبری کی منحوس گھڑی، وہ اذکار میں مصروف تم انکار کی داعی، وہ خدا کی طرف بلاتی ہیں تم نواز شریف کی طرف۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close