12 ربیع الاول تک پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے اور فلمیں چلانے پر پابندی عائد کردی گئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے عشرہ شانِ رحمۃ اللعالمین ﷺ کی مناسبت سے 12 ربیع الاول تک پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے اور فلمیں چلانے پر پابندی عائد کردی۔محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 ربیع الاول تک پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے اور فلمیں چلانے پر پابندی ہوگی۔

اس دوران بسوں میں نعتیہ و حمدیہ کلام اور قرآن پاک کی تلاوت چلائی جائے گی۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نےڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیزکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشرہ شان رحمت للعالمین ﷺ کےتناظر میں جاری احکامات پر عملدرآمد کویقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close