اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر وزیراعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی کرسی پر قابض عمران کان جادو ٹونے سے 22 کروڑ عوام کا ملک چلا رہے ہیں،عمران خان آئینی وزیراعظم نہیں ہیں، جب ملک کی اہم تقرریاں جادوٹونے اور جنات کرتے ہوں تو پھر اس ملک کیاداروں کا تماشا ہی بنے گا،اتنا ہی جادو ٹونا کامیاب ہے تو عوام کی بھلائی کیلئے استعمال کیوں نہیں کرتے؟،جنتر منتر اتنا کامیاب ہے تو پیٹرول،
ڈیزل، آٹا، سستا کریں، جب آپ جنات کے ذریعے یہ سب کریں تو یہ ہی ہو گا، جنات کچھ اور کہہ رہے ہیں اور آپ کا حساب کچھ اور، ایسے لوگوں پر ہنسی آتی ہے، اگریہی طریقہ رہا تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے، عمران کو ووٹ کی عزت یاد آگئی، وہ نواز شریف بننے کی کوشش نہ کریں،شیر کی کھال پہن کر کوئی شیر نہیں بن جاتا، ن لیگ کی جدوجہد عمران خان کے خلاف ہے،عمران خان کی پہچان منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کرنا اور 126 دن کا دھرنا دینا ہے، نوکری چاکری کرنے
والے کو صرف نوکری اور چوکری کرنی چاہیے نواز شریف نہیں بننا چاہیے، عمران خان کو سیاسی شہید بننے نہیں دیں گے ،نیب میں ضمانت منسوخی کی درخواست دینے والے شخص کو21 نہیں 22 توپوں کی سلامی دینی چاہیے،نہ گرفتاری سے ڈرتی ہوں اور نہ جعلی مقدمے سے ڈرتی ہوں، ضمانت منسوخ کریں اور گرفتار کریں ۔بدھ کو یہاں ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ نیب نے میرے خلاف درخواست دائر کی،میں دیکھنا چاہتی ہوں جس نے ضمانت
منسوخی کا کہا ،میں نیب کے ہمدرد کا پوچھنا اور جاننا چاہتی ہوں ،نیب کی درخواست میں کہا گیا کہ میں کیسی آتی کیسے جاتی ہوں؟اس شخص کا چہرہ عوام کے سامنے لانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ نیب میں ضمانت منسوخی کی درخواست دینے والے شخص کو21 نہیں 22 توپوں کی سلامی دینی چاہیے،نہ گرفتاری سے ڈرتی ہوں اور نہ جعلی مقدمے سے ڈرتی ہوں، ضمانت منسوخ کریں اور گرفتار کریں۔ انہوں نے ایک بار پھر کہاکہ اگر انکو لگتا ہے کہ میں ڈر گئی تو بھول ہے۔
انہوں نے کہاکہ سچ کو ایک دن سامنے آنا ہے ،وہ دن دور نہیں جب سچ کا سورج طلوع ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے اپنا مقدمہ اللہ کے سامنے رکھا ۔انہوں نے کہا کہ ایک منتخب وزیر اعظم کو آئین جو حق دیتا ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں، لیکن عمران خان نہ آئینی، نہ ہی قانونی اور نہ منتخب وزیر اعظم ہیں، بلکہ قابض وزیراعظم ہیں، وہ جادو ٹونے سے 22 کروڑعوام کا ملک چلارہے ہیں، وزیراعظم آئین کی بجائے جادو ٹونہ اور حساب کتاب سے ملک چلا رہے ہیں،
جب ملک کی اہم تقرریاں جادوٹونے اور جنات کرتے ہوں تو پھر اس ملک کیاداروں کا تماشا ہی بنے گا، سمجھ نہیں آتا کہ اگر ان کا جنتر منتر کامیاب ہے تو عوام کی بھلائی کیلئے استعمال کیوں نہیں ہوتا، جنترمنترسے آٹاپٹرول ادویات سستی کیوں نہیں ہوتیں، وہ صرف اہم تقرریوں کیلئے کیوں استعمال ہوتا ہے، کیوں کہ نئی تقرری ملک کا نہیں اپنی ذات کو بچانے کا مسئلہ ہے۔ ایک سوال پر مریم نواز نے کہاکہ آج عمران خان کو بھی ووٹ کی عزت کا خیال آگیا ،نواز شریف عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آیا ،
نواز شریف نے آئین کے تحفظ کے لیے حکومت کی قربانی دی ۔ انہوںنے کہاکہ ووٹ کی عزت کیلئے جیلیں برداشت کرنا پڑتی ہیں ،آپ کو جھوٹے کیسز جلاوطنی برداشت کرنا پڑتا ہے،بے گناہ بیٹی کو اٹک قلعے میں جاتا دیکھنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران کی سیاسی اساس اور پہچان کیا ہے؟عمران خان کی پہچان وزیراعظم ہاؤس کے باہر ایک سو چھبیس دن کا دھرنا دینا ،نواز شریف کے مینڈیٹ کو چرانا ،عوام کے ووٹ کو چوری کرنا ہے ۔ مریم نواز نے کہاکہ عمران خان کا آئینی جمہوری نظام سے
لینا دینا نہیں،پوری سیاسی جدوجہد جمہوریت کے خلاف عبارت ہے ،آپ کرپشن سکینڈل کے بعد فیس سیونگ نظر آرہی ہے ،ہم عمران خان کو سیاسی شہید نہیں بننے دینگے،کرپشن سکینڈلز کا حساب دینا پڑیگا،تاریخی قرضوں کے باوجود ایک اینٹ نا لگانے پر جواب دینا پڑیگا۔مریم نواز نے کہاکہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں،پی ڈی ایم میں تمام سیاسی جماعتیں ایک ایجنڈے پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میری درخواست پر جب دلائل ہونگے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگا ،اگر اپنا نقطہ پیش کرنے کے لیے اور درخواست دینا پڑی تو دینگے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی حکومت بچانے کیلئے سیاسی سٹنٹ کررہے ہیں۔اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ آمد کے
موقع پر مریم نواز نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل میں پیش ہوئی ہیں، اپنی درخواست میں کھول کھول کرتمام چیزیں بیان کردی ہیں۔مریم نواز نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہاکہ سوال آپ لوگ کرتے ہیں اور نیب میرے خلاف چارج شیٹ بنادیتا ہے،نیب کہتا ہے کہ میں یہاں آکر سلام کیوں کرتی ہوں؟لیگی نائب صدر نے کہا کہ نیب نے میری ضمانت منسوخی کی درخواست دی ہے،ضمانت منسوخی کی درخواست دینے والے نیب میں میرا ہمدرد
کون ہے، دیکھنا چاہتی ہوں، درخواست دینے والے شخص کا چہرہ قوم کودکھانا چاہیے،درخواست دینے والے شخص کو21 نہیں 22 توپوں کی سلامی دینی چاہیے۔مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف نے کہہ دیا تھا کہ اس نے اپنا مقدمہ اللّٰہ پر چھوڑ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں نہ گرفتاری سے ڈرتی ہوں نہ جعلی مقدمے سے ڈرتی ہوں،ضمانت منسوخ کریں، گرفتار کریں تاکہ لوگوں کوپتہ چلے کہ آپ کتنا ڈرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں