تعیناتی سے پہلے ڈی جی آئی ایس آئی کا نام سامنے آنا شاید وزیراعظم کو ناگوار گزرا،جنرل (ر) اعجازاعوان

اسلام آباد (پی این آئی )سینئر دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) اعجازاعوان نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ ان کی کافی حد تک کنفیوژن دور ہو چکی ہے اس میں کوئی ابہام ، اختلاف یا کوئی میک اینڈ بریک ایشو نہیں ہے یہ ایک پروسیجر ل ایشو تھا ۔ حکومت اور ادارہ ایک صفحے پر ہیں جو باتیں ہو رہی ہیں پتہ نہیں کیا ہو جائے گا ایسا کچھ بھی نہیں ہے ۔ سینئر دفاعی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ہمیشہ پاکستان کا ہمیشہ آرمی چیف ہی نام بھیجتے ہیں اس پر ہمیشہ سے اتفاق رائے ہوتا رہا

اور اب بھی ایسا ہی ہو گا ۔انکا کہنا تھا کہ اس میں کوئی تنازعہ نہیں بننا بلکہ اس بات کہ بغیر ضرورت ہوا دی گئی ہے ۔ ادارہ اپنا کام کر رہا ہے،ڈائریکشن وہی ہیں جو وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے دے دی ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے کے مطابق نوٹیفکیشن سے پہلے خبر کے منظر عام پر آنے سے شاید وزیراعظم عمران خان کو یہ بات ناگوار گزری ہو، حکومت اور فوج کے مابین بہترین تعلقات ہیں اور رہیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close