ووٹ کو عزت دو، تحریک انصاف ن لیگ کے بیانیے کے ساتھ میدان میں آ چکی ہے، ٹی وی اینکر نے انوکھا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نےنجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ موجود ہ صورتحال کے پیش نظر پی ٹی آئی کو ایک نئے بیانیے کی ضرورت تھے جو ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے معاملے پر سامنے آیا ہے ۔ اس کے بعد تحریک انصاف سویلین بالادستی اور ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کیساتھ میدان میں آچکی ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ یہاں یہ تاثر پیش کیا گیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی

تعیناتی کیلئے غیر قانونی راہ اختیار کی گئی لیکن حیرانگی والی بات ہے کہ کونسی غیرقانونی راستہ اختیار کیا گیا ہے ۔ سینئر اینکر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی پروگریس پر سوالیہ نشان اٹھائے جار ہے تھے تاہم اس صورتحال میں حکومت کو ایک نیا بیانیہ چاہیے تھا جسے آنے والے دنوں میں بڑھاوا ملے گا ۔ اب تحریک انصاف نے سویلین بالادستی ، ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کیساتھ میدان میں انٹری دیدی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close