اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہوزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے DG ISI کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میںچوہدری فواد حسین نے کہا کہ نئی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں