عائشہ ٹک ٹاکر کو گرفتار کرو، سب سے بڑے حمایتی نے بھی مطالبہ کر دیا

کراچی (پی این آئی) معروف اینکر کا ویڈیو پیغام اقرار الحسن نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر اقرار الحسن کی جانب سے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔اپنے پیغام میں اقرار الحسن نے کہا کہ عائشہ اکرام کو اب گرفتار ہونا چاہیئے، ٹک ٹاکر نے مجھے بھائی کہا اور پھر اپنے ہی بھائی کو ذلیل کروا دیا۔

اقرار الحسن کا مزید کہنا ہے کہ میں معافی مانگتا ہوں کہ میں نے عائشہ اکرام کا ساتھ دیا جس نے خود کو سرِعام برہنہ کرنے والوں سے سودے بازی شروع کردی۔ خدائے واحد کی قسم یہ ضد نہیں تھی، میں حقیقتاً سوچتا تھا کہ عائشہ کے ساتھ غلط ہوا اور اس کا ساتھ دینا چاہئے لیکن اس نے تو اپنی عزت ہی بیچ دی۔اقرار الحسن کے مطابق عائشہ اکرام کا ساتھ دینے پر ان پر بہت تنقید ہوئی لیکن وہ پھر بھی عائشہ کے ساتھ کھڑے رہے، میری رائے تھی کہ عائشہ اکرام کا کردار جو بھی ہو لیکن پھر بھی کسی کو اس کے کپڑے پھاڑنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔میں نے بہن سمجھ کر عائشہ کی مدد کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے اپنے بھائی کو ہی ذلیل کروا دیا۔ اب یہ معاملہ کرپشن اور ظلم کی حد میں داخل ہو گیا، یہ لوگ خود لیک ہونے والی آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ گرفتار ہونے والے لوگ غریب ہیں وہ 5، 5 لاکھ روپے سے زیادہ نہیں دے سکتے۔

اقرار الحسن کا مزید کہنا ہے کہ لیک ہونے والی آڈیو حقیقت ہے، میں پوری قوم سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، اللہ تعالیٰ کی ذات جانتی ہے کہ میرا اس معاملے میں کوئی قصور نہیں تھا۔ عائشہ کیلئے دعا ہے کہ اللہ آپ کو ہدایت دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close