فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آ باد (آئی این پی ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی نے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 20 اگست کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کو مستقبل میں ایسے فیصلے دینے سے روکا جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ خلاف قانون ہے، ہائیکورٹ نے ازخود نوٹس لیکر اختیارات سے تجاوز کیا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے سرکاری ملازمین کیلئے جاری ہاسنگ اسکیمیں متاثر ہورہی ہیں، ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی کا میڈیا ٹرائل کیا گیا۔ واضح رہے کہ درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close