لودھراں(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے شکوہ کیا ہے کہ انہیں باقاعدہ سازش کے تحت مجھے خان صاحب سے الگ کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق منگل کو کو لودھراں میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب میں جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی حکومت بنانے کا کریڈٹ لیتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے 6مہینے پہلے مجھے بہت ہی غلط اور فضول فیصلے سے نا اہل کیا گیا اور پھر 2018کے الیکشن کے بعد جب ہماری حکومت بن گئی تو باقاعدہ سازش کے تحت مجھے خان صاحب سے الگ کردیا گیا،
جہانگیر ترین نے کہا کہ باقاعدہ سازش کے تحت مجھے خان صاحب سے الگ کردیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں تحریک انصاف کامیاب ہوئی لیکن کچھ سیٹیں کم ہوئیں تو پھر آپ کو پتہ ہے کہ جہاز چلا،انہوں نے کہا کہ ( ن) لیگ سے پی ٹی آئی کی 8سیٹیں کم تھیں، خان صاحب کا پیغام آیا کہ پنجاب کے بغیر حکومت کا فائدہ نہیں، جس پر میں نے کہا، فکر نہ کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں