ڈی جی آپریشنز ظاہر شاہ ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات، صدر مملکت کی منظوری کے بعدنوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (آئی این پی)قومی احتساب بیورو(نیب )کے ڈی جی آپریشنز ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کر دیا گیا ہے ۔ ظاہر شاہ کی تعیناتی تین سال کے لئے کی گئی ہے ۔ وزارت قانون کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کی جانب سے چیئرمین نیب کی مشاورت سے صدر مملکت نے ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب لگانے کی منظوری دی ہے ۔

ظاہر شاہ کی تعیناتی تین سال کے لئے کی گئی ہے ۔ ظاہر شاہ ڈی جی آپریشنز کے طور پر نیب میں کام کر رہے تھے اس سے قبل وہ نیب راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل سمیت مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔ ظاہر شاہ نیب کے پہلے افسر ہیں جو ڈپٹی چیئرمین نیب کے عہدے پر تعینات ہوئے ہیں ۔اس سے قبل ڈپٹی چیئرمین نیب کا تقرر باہر سے کیا جاتا رہا ہے ۔ ڈپٹی چیئرمین نیب کا عہدہ حسین اصغر کے استعفیٰ کے باعث خالی ہوا تھا۔(آچ)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close