طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی، موسم سرما کیلئے تعلیمی اداروں کیلئے نئے اوقات کار کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کیلئے سکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، گرلز سکولوں کیلئے اوقات کارصبح ساڑھے 8بجے سے اڑھائی بجے اور بوائز سکول کیلئے پونے 9 بجے سے پونے 3بجے تک ہوں گے، پیر سے سکولوں میں معمول کے مطابق تمام تدریسی و غیرتدریسی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے محکمہ تعلیم کی جانب سے موسم سرما کیلئے سکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت پنجاب بھر میں گرلز سکولوں کیلئے اوقات کارصبح ساڑھے 8بجے سے اڑھائی بجے اور بوائز سکول کیلئے پونے 9بجے سے پونے 3بجے تک ہوں گے۔ جمعہ کے روز سنگل شفٹ والے سکول ساڑھے 8بجے سے 12بجے تک اور ڈبل شفٹ والے سکولوں میں پہلی شفٹ ساڑھے 8بجے سے 12بجے تک اور دوسری شفٹ 2بج کر 30منٹ سے شروع ہوگی اور ساڑھے پانچ بجے تک چلے گی۔اسی طرح انصاف آفٹر نون سکول اور ڈبل شفٹ والے سکولوں میں ہفتے کے باقی ایام میں اوقات کار ساڑھے 8سے ساڑھے 12اور ایک بجے سے 5بجے تک ہوں گے، سکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکشن 16اکتوبر نافذالعمل ہوگا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے 11اکتوبر بروز پیر سے معمول کے مطابق سکول کھلیں گے،طلباء کی 50فیصدحاضری کی بجائے مکمل حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔پیر سے سکولوں میں معمول کے مطابق تمام تدریسی و غیرتدریسی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔

سکولوں میں مارننگ اسمبلی، بزم ادب اور کھیلوں سمیت تمام سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ تمام تدریسی و غیرتدریسی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ سکولوں میں مارننگ اسمبلی، بزم ادب اور کھیلوں سمیت تمام سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ تمام تدریسی و غیرتدریسی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ سکولوں میں مارننگ اسمبلی، بزم ادب اور کھیلوں سمیت تمام سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close