ن لیگ مسلسل دوسرے روز شدید صدمے سے دوچار، بڑی شخصیت کا انتقال ہو گیا

لاہور(پی این آئی) سابق وزیرا عظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے سیکرٹری قمر الزمان لاہورمیں انتقال کر گئے ۔قمر الزمان کو ڈینگی کے باعث ہسپتا ل داخل کرایا گیا تھا اور دو روز سے ان کی طبیعت انتہائی ناساز تھی جو سنبھل نہ سکی اور ان کاانتقال ہو گیا۔یاد رہے کہ بروز سوموارمسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کر گئےتھے ۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک طویل عرصہ سے علیل تھے اوردل کا دورہ پڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور کچھ دیر قبل انتقال کر گئے ہیں ۔پرویز ملک پانچ مرتبہ ممبر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ، انہوں نے پہلی مرتبہ 1997 میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن جیتا ، اس کے بعد سال 2002 کے عام انتخابات میں معرکہ مارا ۔ وہ سال 2010 کے ضمنی الیکشن میں بھی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، انہوں نے سال 2013 اور 2018 کے عام انتخابات میں بھی عوام کا اعتماد جیتا۔آج صبح 9بجے ان کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ان کی موت پرنواز شریف ، شہباز شریف اورمریم نوازسمیت تمام رہنمائوں نے دکھ کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close