کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان حکومت نے صنعتی مزدوروں کی ماہانہ اجرت 20 ہزار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کم سے کم ماہانہ اجرت یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے صنعتی مزدوروں کی ماہانہ اجرت 20 ہزار کرنے کا حکم دے دیا ، اس حوالے سے محکمہ مزدوراور افرادی قوت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صنعتی مزدوروں کی کم سے کم ماہانہ اجرت 20ہزار ادا کی جائے جبکہ کم عمر مزدوروں کو بھی کم سے کم 20ہزاراجرت دی جائے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین مزدوروں کوبھی مرد مزدوروں جتنی تنخواہ دی جائے، کم سے کم ماہانہ اجرت 20ہزار یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگی۔اس سے قبل مئی میں خیبرپختونخوا حکومت نے مزدور کی اجرت کم از کم 21 ہزار روپےکرنےکا اعلان کیا تھا جبکہ پنجاب میں مزدوروں کی کم سے کم اجرت20ہزارروپے مقرر کی گئی تھی۔بعد ازاں سندھ حکومت نے صوبے میں مزدوروں کی کم از کم اجرت سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس میں مزدوروں کی کم از کم ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے مقرر کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں