اسلام آباد (پی این آئی )پنجاب میں قرآن کی لازمی تعلیم کے نصاب کی منظوری دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے قرآن کی لازمی تعلیم کے نصاب کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مراسلے کے مطابق پہلی سے پانچویں جماعت کے لیے ناظرہ قرآن کے نصاب کی منظوری جبکہ چھٹی سے باہوریں جماعت کے لیے قرآن پاک کے ترجمے کیساتھ پڑھانے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی سے قران کو الگ سے لازمی مضمون کا قانون پاس کیا گیا تھاجس کی منظوری پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے 87ویں اجلاس میں دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں