ڈینگی نے اسلام آباد کو ٹارگٹ کر لیا، مریضوں کی تعداد 1342 ہو گئی، گذشتہ 24 گھنٹے میں کتنے نئے کیس رپورٹ ہوئے، تشویشناک رپورٹ

اسلام آباد (پی این آئی) کورونا وباء کی شدت میں کمی کے آثار نظر آتے ہی ڈینگی مچھر نے اسلام آباد کو ٹارگٹ کر لیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی مچھر کے وار اور اس کے باعث کیسوں میں اضافہ جاری ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر اسلام آباد کے مطابق شہرِ اقتدار میں اس وقت 1 ہزار 342 افراد ڈینگی سے بیمار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 895 افراد ڈینگی سے بیمار ہوئے۔ڈی ایچ او نے مزید بتایا کہ دارالحکومت اسلام آباد کے شہری علاقوں میں اب تک ڈینگی کے 447 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 78 کیسز جبکہ شہری علاقوں میں 35 کیس رپورٹ ہوئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close