کورونا وباء کی چوتھی لہر، پاکستانیوں کو سخت احتیاط کرنے کی ہدایت کر دی گئی، کوروناکے مثبت کیسوں کی کم ہوتی ہوئی شرح کہاں تک پہنچ گئی؟

اسلام آباد (پی این آئی) این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستانی عوام کو کورونا ایس او پیز کے حوالے سے سخت احتیاط کرنے کی ضرورت ہےکیونکہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا، جبکہ کورونا وائرس کی شرح ڈیڑھ فیصد کے قریب آ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 689 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 18 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 180 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 62 فیصد ہو گئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 152 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 59 ہزار 648 ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 41 ہزار 754 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 280 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 89 ہزار 742 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close