سب ایک پیج پر ہیں، شبلی فراز نے بڑا دعویٰ کر دیا، وفاقی حکومت اور اداروں کے محاذ آرائی کی قیاس آرائیاں مسترد

اسلام آباد (پی این آئی) ایک طرف وفاقی حکومت اور اداروں کے درمیان غلط فہمی اور اختلاف کی خبریں میڈیا میں گرم ہیں تو دوسری جانب وفاقی وزیر شبلی فراز نے دعویٰ کر دیا ہے کہ حکومت اور اداروں کے درمیان محاذ آرائی کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، سب ایک پیج پر ہیں۔نجی ٹی جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اپوزیشن کو مایوسی ہوگی،

حکومت کے اتحادی بھی اس کے ساتھ رہیں گے۔مختلف سولوں کے جواب میںشبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے فوری انتخابات کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے، اپوزیشن سنجیدہ ہے تو انتخابی اصلاحات پر تجاویز پیش کرے۔۔۔۔

close