شرمیلا فاروقی شدید صدمے کا شکار، میرا اور آپ کا دل ہمیشہ ایک ساتھ دھڑکتا رہے گا، شرمیلا فاروقی نے انتہائی جذباتی ٹویٹ کر دیا

کراچی (پی این آئی) پیپلز پارٹی کی رکنِ سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی شدید صدمے کا شکار ہو گئی ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق شرمیلا فاروقی کے والد اور پاکستان اسٹیل کے سابق چیئرمین محمد عثمان فاروقی کراچی میں انتقال کر گئےہیں۔عثمان فاروقی سابق سیکرٹری مواصلات، سابق وفاقی محتسب اور سینئر بیوروکریٹ سلمان فاروقی کے چھوٹے بھائی تھے۔شرمیلا فاروقی نے میڈیا کو بتایا کہ مرحوم عثمان فاروقی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر رحمانیہ مسجد طارق روڈ کراچی میں ادا کی جائے گی۔


شرمیلا فاروقی نے والد محمد عثمان فاروقی کے انتقال کے بعد ایک جذباتی ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں والد کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے والد کا ہاتھ تھامے ایک تصویر شیئر کی۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ پاپا میرا اور آپ کا دل ہمیشہ ایک ساتھ دھڑکتا رہے گا۔شرمیلا فاروقی کے ٹوئٹ پر اہم شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close