پارٹی فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کو پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے خلاف بڑی کامیابی، الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کوپیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے خلاف فنڈنگ کیس میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہےجس کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی دستاویزات/ ریکارڈ کے معائنہ کیلئے فرخ حبیب کو 8ورکنگ دن دے دیئے۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ درخواست گزارفرخ حبیب صبح 10سے شام 3بجے تک مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی دستاویزات کا معائنہ کر سکتے ہیں دو ٹیکنکل افراد بشمول چارٹرڈ اکاونٹنٹ، فنانشل ایکسپرٹ کی معاونت لی جا سکتی ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فریقین 5روز کے اندر کمیشن کو دو ٹیکنیکل افراد کے نام جمع کرائے، نام تبدیل نہیں ہوں گے۔اسی طرح الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کو بھی پی ٹی آئی دستاویزات تک رسائی دی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close