لیگی رہنما و سابق وزیرخرم دستگیر پر خوفناک حملہ، تشویشناک خبر آگئی

گوجرانوالہ (پی این آئی)لیگی رہنما و سابق وزیرخرم دستگیر پر خوفناک حملہ، تشویشناک خبر آگئی…  لیگی رہنما خرم دستگیر کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے،تاہم فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد آئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں 2 افراد کو گیٹ کے سامنے کھڑے ہوکر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فائرنگ کے واقعہ کی تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درخواست دی گئی ہے، درخواست خرم دستگیر کے چچا زاد عاطف صابر کی طرف سے دی گئی۔درخواست پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close