سی ڈی اے کے ترقیاتی فنڈز 53ارب روپے سے تجاوز کرگئے

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) کے ترقیاتی فنڈز 53ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں ۔سی ڈی اے ڈائریکٹوریٹ آف اکائونٹس ٹریژری ڈویژن سے جاری تفصیلات کے مطابق سی ڈی کے پاس اپنے فنڈز کی مد میں تقریباً 48ملین کی رقم موجود ہے جبکہ سرمایہ کاری /قابل وصول فنڈز472ملین کے قریب ہیں ۔

اس کے علاوہ واجبات کی مد میں دستیاب فنڈز6,124.75ملین روپے ہیں جبکہ اسائمنٹس اکائونس کی صورت میں 262.73ملین روپے کے فنڈز موجود ہیں ۔ اس طرح کل 53,898.47ارب روپے ادارے کے پاس موجود ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close