لاہور ( آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اپنے سیٹ پکی کرنے کے لیے مولانا ہر بار بکے، عمران خان کو عوام نے انصاف اور احتساب کے لیے منتخب کیا اور اب چاہے جتنے مرضی اتحاد کر لیں احتساب کا عمل نہیں رکے گا۔مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ملک میں جاری احتساب سے سب سے زیادہ مولانا خائف ہیں جبکہ گزشتہ 3 سالوں میں نااہل اپوزیشن قانون سازی کے عمل میں حائل رہی۔
انہوں نے کہا کہ احتساب کے عمل کو متنازع بنانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی اور ملک میں جاری احتساب سے ڈر کر میاں مفرور نے راہِ فرار اختیار کی۔شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کو عوام نے انصاف اور احتساب کے لیے منتخب کیا اور اب چاہے جتنے مرضی اتحاد کر لیں احتساب کا عمل نہیں رکے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں