سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والے پاکستانی بڑا اثاثہ ہیں

اسلام آباد(آن لائن ) وزیر خزانہ شوکت ترین سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی، تجارتی اور اقتصادی تعاون اور تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی گئی ۔ وزیر خزانہ کا اس موقع پر کہناتھا کہ سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والے پاکستانی بڑا اثاثہ ہیں۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی ترسیلات زر بھیج کر معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، وزیر خزانہ کاکہناتھا سعودی عرب زراعت اور فوڈ سکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھا سکتا ہے۔سعودی سفیر نے اس موقع پر کہا سعودی عرب غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے شعبے اوپن کررہا ہے۔مختلف شعبوں میں باہمی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جاسکتا ہے، #/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close