ڈاکٹر قدیر کی تدفین کے بعد ان کی صاحبزادی کو قومی پرچم پیش کیا گیا، ویڈیو منظر عام پر آگئی

اسلام آباد (آئی این پی)محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی تدفین کے بعد ان کی بڑی صاحبزادی کو پاکستانی پرچم پیش کیا گیا۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی تدفین کے وقت ان کی بڑی صاحبزادی کو پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے پاکستانی پرچم پیش کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں ایٹمی سائنسدان کی بڑی صاحبزادی کو پاک فوج کے جوان سے پرچم وصول کرتے اور بعد ازاں پرچم کو چومتے دیکھا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز علی الصبح محسن پاکستان اور نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close