حماد اظہر نے لیسکو کی جانب سے خراب میٹرز پر اوسط بلز جاری کرنے کا نوٹس لے لیا

اسلا م آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی جانب سے خراب میٹرز پر اوسط بلز جاری کرنے کا نوٹس لے لیا۔وفاقی وزیر نے لیسکو چیف پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے دو دن میں اوسط بل درست کرنے اور نئے میٹر لگا کر اس حساب سے اوسط بل چارج کرنے کا حکم دید یا اور ساتھ ہی رپورٹ اسلام آباد بھجوانے کی ہدایت بھی کردی۔

حماد اظہر نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے دور میں اوسط بل ڈالنا صارف پر ظلم ہے۔وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کو ان کے حلقے سے متعدد شکایات موصول ہوئیں، اوسط بل کی سب سے زیادہ شکایات لیسکو سے ملی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close