صادق سنجرانی کو بھارتی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی دعوت

اسلا م آباد(آئی این پی )پاک بھارت تعلقات میں پیش رفت ہوئی ہے اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھارتی لوک سبھا کی طرف سے پبلک اکانٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر نے صادق سنجرانی کو خط میں کہا ہے کہ تقریب میں آپ کی شرکت اور بھارتی پارلیمان کا مہمان بننا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔

واضح رہے کہ بھارتی پبلک اکانٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریبات 4 اور 5 دسمبر کو نئی دلی میں ہوں گی جس کا افتتاح بھارت کے صدر رام ناتھ کریں گے۔اس کے علاوہ اختتامی سیشن سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خطاب کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close