کر اچی(پی این آئی )مرحوم ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے خط سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا موقف بھی سامنے آیا ہے۔ڈاکٹرعبدالقدیرخان مرحوم نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو 4 اکتوبر کو آخری خط لکھا تھا۔خط کے متن کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وزیراعلیٰ سندھ کے بھیجے جانے والے پھولوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ الحمداللہ میری طبیعت اب بہتر ہے۔اس خط کے حوالے سے مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر قدیر کی طبیعت کا سن کر وہ بہت مضطرب ہوئے اور ان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے گلدستہ بھجوایا تھا۔
ان کا کہناتھاکہ جواب میں ڈاکٹر قدیر کی لکھی تحریر نے ان کے دل پر گہرا اثر کیا اور یہ جان کر خوشی ہوئی کہ وہ روبصحت ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ وہ چاہتے تھے کہ خود اسلام آباد جا کر ڈاکٹر قدیر سے ملیں لیکن بدقسمتی سے وہ ہم سے بچھڑ گئے۔ان کا کہنا تھاکہ قوم کے لیے ڈاکٹر عبدالقدیر کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی، درحقیقت پاکستان ان کا مقروض ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں