سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، واجب الادا الائونس کی ادائیگیاں شروع کر دی گئیں

کراچی (پی این آئی) سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، واجب الادا الائونس کی ادائیگیاں شروع کر دی گئیں…پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے کیبن کریو کے واجب الادا الاؤنس کی ادائیگی شروع کردی۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو ارشد ملک کے مطابق بین الاقوامی پروازوں پر عملے کو ملنے والا الاؤنس تین سال سے التوا کا شکار تھا جس کی وجہ پی آئی اے کی خراب مالی حالت تھی۔

اب تک فائٹ سٹیورڈز اور ایئر ہوسٹسز کو مجموعی طور پر تین کروڑ روپے ادا کر چکے ہیں، کیبن کریو کے واجبات کی ادائیگی کل تک مکمل کردی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close