نواز شریف کی واپسی کی تیاریاں! اندرونِ خانہ کیا چل رہا ہے؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور (پی این آئی)سینئر صحافی کے مطابق نواز شریف جلد پاکستان واپس آرہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ عمران خان کو نواز شریف پر نظر رکھنی چاہئے کہیں ایسا ہو کہ جیسے ان کے باہر جانے کی خبر آپ کو ٹی وی سے ملی ان کے لاہور میں گھومنے کی اطلاع بھی ٹی وی کے ذریعے ہی ملے،جس دن وہ ملک سے باہر گئے تھے تب کابینہ میں کچھ وزرا نے رونا شروع کر دیا

اب بھی کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ واپس آ جائیں اور کابینہ میں پھر رونا دھونا شروع ہو جائے، ڈاکٹر شاہد مسعود کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی پر بات چل رہی ہے جن میں عمران خان کچھ قریبی دوست ہیں،شہبازشریف نے کہانی شروع کی اب براہ راست یا بلواسطہ نواز شریف کی واپسی پر بات چیت چل رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close