پیپلزپارٹی میں شمولیت؟ جہانگیرترین نے سیاست میں ہلچل مچا دی

لودھراں (پی این آئی) پاکستان تحریک اںصاف کے مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی میں شمولیت سے متعلق کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کررہا، الیکشن پی ٹی آئی سے ہی لڑوں گا، اس مرتبہ الیکشن میں ضرور حصہ لوں گا، پی ٹی آئی ہی میری جماعت ہے ہم سب پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی بہت زیادہ ہوچکی ہے

 

 

حکومت کو چاہیے کہ سب کام چھوڑ کر مہنگائی کنٹرول کرنے کی طرف توجہ دے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کررہا، الیکشن تحریک انصاف سے ہی لڑوں گا، اس مرتبہ الیکشن میں ضرور حصہ لوں گا، ہم تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور تحریک انصاف میری جماعت ہے۔ احمد محمود کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں وہ میرے قریبی عزیز ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کی وجہ سے تکلیف میں ہے، حکومت کو سب کام چھوڑ کر مہنگائی کنٹرول کرنی چاہیے، مہنگائی سپلائی اور ڈیمانڈ سے کنٹرول ہوتی ہے۔بروقت چینی گندم امپورٹ کی جاتی تو مسائل پیدا نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ہرالیکشن میں ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی کرتی ہے، پارٹی فیصلے کے مطابق ٹکٹ دیے گئے۔ لودھراں میں ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز پنجاب حکومت نے دینے ہیں، کوشش ہے لودھراں میں ترقیاتی کام کروائے جائیں۔

اس سے قبل ن لیگ کے چیئرمین یونین کونسل شیخ محمد اسلم نے جہانگیرترین سے ملاقات میں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔شیخ اسلم نے کہا کہ شہید کانجو گروپ سے40 سالہ سیاسی رفاقت ختم کرتا ہوں۔ جہانگیر ترین نے شیخ محمد اسلم کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ شیخ اسلم کی شمولیت سے پارٹی کہروڑپکا میں مضبوط ہوگی۔ جہانگیرترین نے کہا کہ کہروڑپکا کا خستہ حال ہوچکا ہے، ملکر اسکو خوشحال بنائیں گے۔ لودھراں کی طرح کہروڑپکا کے لئے فنڈز کی پوری کوشش کرینگے۔ ملکر اسکو خوشحال بنائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close