کس نے بلاول کو ماموں بنا دیا؟ بلاول ناراض نہیں ہوئے بلکہ خوش ہیں اور سب کو بتاتے پھرتے ہیں

اسلام آباد(پی این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔پیر کے روز بختاور بھٹو زرداری نے ایک ٹویٹ میں اپنے شوہر کو مینشن کرتے ہوئے بیٹے کی ولادت کا اعلان کیا ہے۔

 

بختاور بھٹو زرداری کے بھائی اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھانجے کی ولادت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کی تو لکھا کہ وہ ’آفیشلی ماموں‘ بن گئے ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری کا محمود چوہدری کے ساتھ نکاح رواں برس 29 جنوری کو ہوا تھا جب کہ بارات اگلے روز 30 جنوری کو ہوئی تھی۔ کراچی میں ہونے والی شادی کی تقریب کے دوران وبائی صورتحال کی وجہ سے خاندان کے افراد سمیت چند قریبی مہمان ہی شریک ہوئے تھے۔

 

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close