ڈاکٹر عبدا لقدیر خان نے اپنی زندگی میں کون سا سب سے مشکل کام کر کے دکھایا ، تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی )سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے اپنی زندگی میں یورینیم کی افزودگی سب سے مشکل کام تھا وہ کر کے دکھایا ۔ ایٹمی میزائل پروگرام میں پہل کی ، تاریخ ساز شخصیت تھے ۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا 2023میں فری اینڈ فیئر الیکشن کا مطالبہ بالکل ٹھیک ہے ، شہباز شریف کہہ رہے ہیں کہ آج حکومت کو فی الفور ختم ہو جانا چاہیے

جبکہ کچھ دن بعد یہ اپوزیشن میں واپس ہونگے اور 2023ء فری اینڈ فیئر الیکشن ہونے چاہیے ۔ سینئر صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو منی لانڈرنگ لے بیٹھی ہے اور ان پر نااہلی کی تلوار بھی لٹک رہی ہے انہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔ ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا وزیراعظم بننا نا ممکن ہے ایک چانس آیا تھا لیکن اب تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اس میں کہا گیا ہے کہ 55ہزار ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں ۔شہباز شریف کی راہ میں بڑی رکاوٹیں کھڑی ہیں ۔وعدہ معاف گوائوں کی لائن لگی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close