وزیر اعظم جونیجو نے امریکی صدر کا دھمکی آمیز خط پڑھایا تو آگے سے ڈاکٹر عبدالقدیر نے کیا کہا؟ ایسا واقعہ کہ آپ بھی انہیں سلیوٹ کریں گے

اسلام آباد (پی این آئی )سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین ظفر حجازی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا دلچسپ قصہ سنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ظفر حجازی نے لکھا ہے کہ ’’ڈاکٹر قدیر صاحب نے ایک بار بتایا کہ انہیں مرحوم جونیجو نے بلایا اور ایک دھمکی آمیز خط پڑھایا جو امریکی صدر کی طرف سے تھا جب ملاقات کے بعد

ڈاکٹر صاحب اٹھ کر جانے لگے تو جونیجو مرحوم نے دھیرے سے کہا کہ ڈاکٹر صاحب اگر ملک پہ کوئی افتاد پڑ جاے تو کتنے وقت میں ہم تجربہ کر سکتے ہیں۔ظفرحجازی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر قدیر خان صاحب نے جواب دیا وزیرآعظم صاحب آپ حکم کیجیے، ہم آپ کو حکم واپس لینے کا وقت بھی نہیں دیں گے، اور جونیجو مرحوم کا چہرہ خوشی سے تمتما اٹھا۔ کہاں سے ڈھونڈھ کے لاؤ گے ایسے لوگ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close