ن لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کر گئے

لاہور (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر اور ممبر قومی اسمبلی پرویز ملک انتقال کر گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع مسلم لیگ ن کا بتانا ہے کہ پرویز ملک گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور آج بھی انہیں دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ

پرویز ملک مسلم لیگ کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف پرویز ملک کے بہت قریب تھے اور پارٹی میں ان کی تجاویز کو بھی بہت زیادہ اہمیت دی جاتی تھی۔پرویز ملک این اے 133 لاہور سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی تھے جبکہ پرویز ملک کے بیٹے علی پرویز ملک اور ان کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک بھی رکن قومی اسمبلی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close